ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوانکوٹ: پتنگ بازی کے سامان کی خرید و فروخت کرنے والاملزم گرفتار

نوانکوٹ: پتنگ بازی کے سامان کی خرید و فروخت کرنے والاملزم گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری :ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی زیر نگرانی خونی کھیل پتنگ بازی و سازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،نوانکوٹ پولیس نے پتنگ بازی کا سامان خرید و فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
 اقبال ٹاؤن  کے ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم محمد احمد پتنگ بازی کا سامان پشاور سے آن لائن منگواتا تھا،ملزم پشاور سے سامان منگواتا اور لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔

ملزم کو خفیہ اطلاع پر جھگیاں شہاب الدین ٹیوب ویل والے چوک سے گرفتار کیا گیا،ملزم محمد احمد سے 100 گڈے اور پتنگوں کے ساتھ 10 پنے ڈور کے برآمد  کرکےمقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کی ایس ایچ او نوانکوٹ رفیع اللہ خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

   ایس پی بلال احمد  نے کہا کہ پتنگ بازی قانونی جرم ہے جس پر مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔