ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ ، سکیورٹی گارڈنے فائرنگ  کر کے4افراد کو زخمی کر دیا

کاہنہ ، سکیورٹی گارڈنے فائرنگ  کر کے4افراد کو زخمی کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول:کاہنہ کےعلاقہ میں سکیورٹی گارڈنے فائرنگ  کر کے4افراد کو زخمی کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی اور ملزم لین ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرتے ہیں،فائرنگ کا واقعہ معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا،گارڈ نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کی۔
زخمی ہونےوالوں میں راشد،اسرار،عثمان اورقربان شامل ہیں جنہیں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 واقعے کے بعد گارڈ کو دیگر ورکر نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔سکیورٹی گارڈ شاداب سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔