لاہور ؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 245 ٹریفک حادثات رپورٹ

لاہور ؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 245 ٹریفک حادثات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 245 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 245 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 256 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 91 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 165 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ 
 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔