تکنیکی خرابی:  پی آئی اے کی 7 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں

تکنیکی خرابی:  پی آئی اے کی 7 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہ رخ شاہ)  مبینہ طور پر تکنیکی خرابی کے باعث پی آئی اے کی 12 پروازوں میں سے 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

 کراچی سے سوئی جانے والی بین الاقومی پرواز منسوخ ، کراچی سے اسلام آباد جانے والے والی 2 پروازیں منسوخ  جبکہ ایک تاخیر کا شکار ہوئی۔ جناح ائرپورٹ کراچی سے لاہور جانے والی 2 پروازیں، پی آئی اے کی سکھر اور ملتان جانے والی پرواز   بھی منسوخ کردی گئی۔

 پی آئی اے کی صرف 3 پروازیں شیڈیول کے مطابق ہیں۔ پی آئی اے کی ایک پرواز سعودی عرب سے جناح ائیرپورٹ پہنچ گئی۔

 ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی منسوخ ہونے والی پروازیں مبینہ طور پر تکنیکی خرابی کے باعث ہوئی۔