ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

 بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آج رات کے موسم کی صورتحال  کے حوالے سےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق منگل کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سےمحکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جزوی  ابرآلود  رہے گا، اسلام آباد میں مطلع جزوی  ابرآلود رہنے کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا۔

دیر،سوات،کوہستان ، کرم ،  وزیرستان ،  چترال، مہمند میں تیز ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، کوہاٹ، پشاور،ایبٹ آباد ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری ،گلیات  اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،  بلوچستان کے بیشتر اضلاع  میں  مطلع  ابر آلود رہنے  کی توقع ہے، کوئٹہ، ژوب، قلات، خضدار، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ میں تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔سبی، نصیر آباد، دالبندین،  بارکھان، تربت، کیچ، آواران ، نوکنڈی، پنجگور گوادراور  پسنی  میں تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،سندھ کےبیشتر اضلاع   میں موسم خشک  رہے گا،   سکھر، لاڑکانہ اور گردونواح میں   جزوی  ابرآلود  رہے گا ، کشمیر اور گلگت بلتستان  میں تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ  بارش کا  امکان ہے ۔

 پی ڈی ایم اے نے28 سے 31 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کی پیشگوئی کر دی،پی ڈی ایم اے  کے مطابق  مغربی ہوائیں منگل کو ملک میں داخل ہونگی جو 31 مارچ تک موجود رہیں گی،مزید بارشوں کے حوالے سےپی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری  کر دیا،28 سے31 مارچ کے دوران لاہور ، اسلام آباد، مری،  راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی بادل برسیں گے۔

 ڈی جی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

 تیز ہواؤں، ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں(بالخصوس گندم) اور کمزور انفرسٹرکچر کو شدید نقصان کا خطرہ ہے،کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوےُ فصلوں کی آبیاری کریں۔

 28 سے 31 مارچ کو موسلادھار بارشوں سے ڈی جی خان کےپہاڑی علاقوں اور اسلام آباد ،راولپنڈی کےمقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے اسی دوران لاہور ، اسلام آباد،راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیرآب آنےکا بھی خدشہ ہے۔

  پی ڈی ایم اے  کے ترجمان کے مطابق   مری میں برفباری اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود رہے گا،بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں ممکنہ کمی کا امکان ہے،مسافر حضرات اور سیاح خراب موسم میں غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں،ہنگامی صورتحال میں مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

Bilal Arshad

Content Writer