ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قمیت میں سیکڑوں روپے کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کمی ہوئی ہے۔ عالمی بازار میں سونا28 ڈالر کم ہوکر 1950 ڈالر فی اونس ہے۔
ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 4 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے، دس گرام سونا 944 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 75 ہزار 411 روپے کا ہوگیا ہے۔
ملک میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 2250 روپے پر برقرار رہی۔