احد اور سجل میں علیحدگی;  ماہر علم نجوم کی پیشگوئی کی ویڈیو وائرل

Sajal Aly, Ahad Raza Mir
کیپشن: Sajal Aly, Ahad Raza Mir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ سجل اور اداکار احد رضامیر کی علیحدگی کی خبریں گزشتہ کئی دنوں سے زیرگردش ہیں۔ دونوں کی نے راہیں جدا کرلیں ہیں یا نہیں اس حوالے سے ابھی تک سجل اور احد کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں مگر مشہور پاکستانی نجومی کی گئی پیشگوئی کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پاکستان کے مایہ ناز ماہر علم نجوم  راجہ حیدر کی ویڈیو میں کی گئی پیش گوئی سے متعلق تبصرے کیے جارہے ہیں۔راجہ حیدر نے رواں سال  جنوری میں ایک ویب شو میں شرکت کے دوران شوبز کی نامور اداکارہ کی طلاق ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

انہوں نے بغیر نام لیے شوبز میں ہونے والی آئندہ طلاق سے متعلق بتایا تھا کہ ایک خوبصورت سی دبلی پتلی اداکارہ ہیں، ان کی شادی رواں برس 7 جون سے قبل ختم ہو جائے گی، وہ اس کا اعلان کریں گی اور بتائیں گی کہ ہماری علیحدگی ہو چکی ہے۔

راجہ حیدر  کا مزید کہناتھا کہ اداکارہ کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی 5 اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ان کی اولاد نہیں ہے، اگر یہ شادی ابھی ختم نہیں ہوتی تو پھر یہ 2024 میں بہت بری بدنامی کے ساتھ ختم ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer