آن لائن کلاسز ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

آن لائن کلاسز ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا آن لائن کلاسز کا شیڈول منسوخ، یکم جولائی تک آن لائن کلاسز کا انعقاد نہیں ہوگا۔

یو ای ٹی کی انتظامیہ کی جانب سے تیس مارچ سے آن لائن کلاسز کے اجراء کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، تاہم یہ شیڈول اب منسوخ کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نئے مراسلے کے مطابق تمام شعبہ جات میں 31 مئی تک آن لائن کلاسز کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

آن لائن کلاسز کا شیڈول یکم جولائی کو دوبارہ جاری کیا جائے گا، یو ای ٹی نے 30 مارچ سے سمسٹر سسٹم کے شیڈول کے مطابق پڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے بھی آن لائن کلاسز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تمام شعبہ جات میں 31 مئی تک آن لائن کلاسز کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ آن لائن کلاسز کا شیڈول یکم جون کو دوبارہ جاری کیا جائے گا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ طلباء کیلئے نیا لرننگ مینجمنٹ سسٹم تیار کیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے سے جی سی یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔