ایف بی آر نے دفاتر کےا وقات کار میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا

ایف بی آر نے دفاتر کےا وقات کار میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ایف بی آر نے7 اپریل تک دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا، ٹیکس دفاتر محدود سٹاف کے ساتھ  صبح  دس سے سہ پہر چار بجے تک کھلیں گے۔

      تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پرمتعارف کرائے گئے اوقات کار کا اطلاق 7 اپریل تک  ہوگا، ایف بی آر کے سرکلر کے مطابق ریجنل ٹیکس دفاتر محدود  سٹاف کے ساتھ پیر سے جمعرات تک صبح 10 سے سہ پہر4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

بروز جمعہ ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفاتر صبح 10 سے 1 بجے دوپہر تک کھلا کریں گے۔

  یاد رہے کہ  عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی سطح پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جس کے بعد ہر ملک کی جانب سے  کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں، پنجاب حکومت  کی جانب سے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاہور سمیت صوبے بھر  میں 14 روز کیلئے لاک ڈاؤن کردیا گیا، آج لاک ڈاؤ ن کا چوتھا روز ہے ، پنجاب کی مارکیٹیں، پلازے، سینما ہالز، تعلیمی ادارے سب بند ہیں، ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔  اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے  ایف بی آر نے7 اپریل تک دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا ہے۔

 ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر  نےعوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں،متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

Shazia Bashir

Content Writer