ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں نے حکومتی رٹ کو چیلنج کردیا

شہریوں نے حکومتی رٹ کو چیلنج کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :شہر بھر میں لاک ڈاؤن کا چوتھا روز،شہریوں کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری،شہری گھروں پر رہنے کی بجائے سڑکوں پر گھومنے لگے۔

 پنجاب حکومت اور انتظامیہ شہریوں کو لاک ڈائون کی پابندی کروانے میں ناکام رہی ،چوتھے روز بھی شہری گھومنے میں مصروف نظر آئے،دفعہ 144کی بھی جگہ جگہ خلاف ورزی نظر آئیں،پابندی کے باوجود ڈبل سوار انتظامیہ کا منہ چڑاتے نظر آتے ،متعد د موٹر سائیکلوں پر 2 کے بجائے تین سے چار سوار بھی دیکھے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،اب تک اس قاتل وائرس نے دنیا بھر میں 24 ہزار سے جانیں لے لی ہیں،ساڑھے 5 لاکھ کے لگ بھگ مریض مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں 12 سو سے زائد مریض سامنے آئے ہیں ،چھوٹے بڑے تمام ممالک میں لاک ڈائون ہے،پاکستان میں بھی پہیہ جام ہے،بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔لیکن پنجاب کی سڑکوں پر اب بھی شہری گھومتے نظر آتے ہیں۔

پولیس اور رینجرز نے جگہ جگہ ناکے لگارکھے ہیں لیکن  شہری پھر بھی باز نہیں آرہے۔ شہری پولیس ناکوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ڈبل سواری اور دفعہ 144کی پابندی کو ہوا میں اڑا رہے ہیں،لاہور شہر میں چوتھے روز بھی سڑک کنارے،گلیوں بازاروں میں لوگوں کی ٹولیا ں نظر آئیں،سوائے لاہور کینٹ اور مال روڈ کے کہیں بھی حکومتی رٹ نظر نہیں آتی ۔ پولیس ناکوں پر شہریوں کو نہیں روکا جارہا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer