کورونا وائرس سے نجات کیلئے ملک بھر کی مساجدوں اور گھروں میں اذانیں

کورونا وائرس سے نجات کیلئے ملک بھر کی مساجدوں اور گھروں میں اذانیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید فخراما: کورونا وائرس سے نجات کیلئے دوسرے روز بھی ملک بھر کی طرح لاہور کی مساجدوں اور گھروں میں اذانیں دی گئیں، شہری رب کائنات سے گناہوں کی مغفرت کے طلبگار دکھائی دیے۔

کرونا وائرس سے نجات اور اللہ سے رحم کی اپیل، آج بھی کے روز بھی رات دس بجتے ہی ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی اذانوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ایک کے بعد ایک مسجد اور گھروں کی چھتوں سے اللہ اکبر کی صدائیں گونجنا شروع ہو گئیں۔

لوگ اللہ سے رحم کی اپیل کرتے نظر آئے اور پاکستان اور دنیا بھر کرونا وائرس کے خاتمے کی دعائیں کرتے رہے، علما اکرام نے عوام سے اپیل کی کہ روزانہ کی بنیاد پر ہر کوئی اپنے علاقے کی مساجد، گھروں، چھتوں پر کھڑا ہو کر اذان دے اور اللہ سے رحم کی اپیل کرے تاکہ کرونا وائرس کے مرض سے چھٹکارا مل سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer