راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کا ڈاکٹرز، نرسز کو خراج تحسین

راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کا ڈاکٹرز، نرسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینال روڈ (زین مدنی) پاکستان میوزک انڈسٹری کے دو بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم بھی کورونا وائرس آگاہی مہم میں منظر عام پر آگئے۔

نامور گلو کاروں نے کوروناوائرس کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کو اپنے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے، پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہر حال میں بچنا ہے، خود کو محفوظ رکھنا ہے جبکہ راحت فتح علی خان نے ڈاکٹرز اور نرسز کے کام کو بھی بھرپور انداز میں سراہا۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ سب لوگ آج شام چھ بجے اپنے گھروں کی چھتوں پر سفید جھنڈے لےکر آئیں تاکہ ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔

گلوکار عاطف اسلم نے بھی کورونا وائرس سے بچنے کا پیغام دیا اور ڈاکٹرز کو سپاہی قرار دیا۔ عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کو میری آواز میں گانا سننا ہو تو مجھے ای میل کریں،کہتے ہیں ، پہلی دفعہ دیکھا کہ بارڈرکے علاوہ بھی سپاہی موجود ہیں۔

دونوں گلوکاروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور خود کوکورونا وائرس سے محفوظ بنائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer