(فخر امام)کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن کا تیسرا روز، شہر میں اب تک500سے زائد پولیس ناکے لگائے جا چکے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس ناکے امن و امان اور شہریوں کوغیرضروری سفر سے باز رکھنے کے لئے لگائے گئے ہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 17ہزار822اشخاص کی چیکنگ کرکےغیر ضروری سفر کرنے والوںکوواپس گھروں کو بھیجاگیا ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر272ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ 7987سے زائد موٹر سائیکلز، رکشوں، کاروں اور بڑی گاڑیوں کو غیر ضروری سفر سے روکاگیا ہے۔