ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔مہنگائی بھی کم ہوئی ہے: احسن اقبال

پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔مہنگائی بھی کم ہوئی ہے: احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر احسن اقبال  نے   ریسٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ورکر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں  ورثے میں ملے مہنگائی 38 فیصد سے کم کر کے 6 سے 7 فیصد تک لے آئے ہیں۔

 احسن اقبال نے کہا پاکستان میں امن قائم ہے، سفارتی کامیابیوں کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جا رہا ہے،بعض عناصر کو پاکستان کی ترقی اور کامیابیاں ہضم نہیں کر پا رہے، 

آزادیٔ اظہار رائے کی آڑ میں ریاست مخالف پروپیگنڈا کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ریاست اور قومی اداروں کے خلاف زہر اگلنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلانے والے قومی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں . پی آئی اے کی نجکاری کا مقصد ادارے کو منافع بخش اور مضبوط بنانا ہے،معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد اب معرکۂ معیشت جیتنا ہوگا.ایران، امریکہ جنگ کے اثرات سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی.پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔مہنگائی بھی کم ہوئی ہے۔

منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، عوام کو ہر ممکن ریلیف دیں گے.عاشورہ کے پرامن انعقاد کا کریڈٹ عوام، علما، انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کو جاتا ہے.آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھرپور کامیابی حاصل کرے گی .مہاجرین کی نشستوں پر بھی مسلم لیگ (ن) اکثریت حاصل کرے گی،کشمیر کے عوام کو بھی پنجاب کی طرز پر ترقی اور مضبوط حکومت فراہم کریں گے.