سٹی 42 :محکمہ تعلیم کے تحت انگلش لینگوئج ٹریننگ کرنے والے اساتذہ کیلئے اچھی خبر آگئی ۔
ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کی کنوینس الاؤنس کی کٹوتی نہیں ہوگی۔ موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران اساتذہ کا کنوینس الاؤنس کاٹ لیا جاتا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کا کنوینس الاؤنس جاری رکھنے کیلئے سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ بھجوا دیا۔ ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ آفیشل ڈیوٹی ہیں، کنوینس الاؤنس نہ کاٹا جائے۔