ارباز خان:جوہر ٹاؤن کے بلاک بی تھری میں قائم فلٹریشن پلانٹ طویل عرصے سے غیر فعال ہونے کے باعث علاقے کے مکین صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رہائشیوں کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے انہیں پینے کے صاف پانی کے لیے مہنگے داموں پانی خریدنا پڑ رہا ہے، جس سے گھریلو اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
مکینوں نے انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعدد شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا، جبکہ صاف پانی جیسی بنیادی سہولت کی عدم فراہمی عوام کے لیے مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جوہر ٹاؤن بی تھری کے فلٹریشن پلانٹ کو فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی دوبارہ میسر آ سکے۔