ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خاران اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ،فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک 

 خاران اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ،فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمدمنصور)سکیورٹی فورسز کےخاران اور مستونگ میں 2 انٹیلی جنس بیسڈآپریشنزکے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 8دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق خاران میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے3دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے،مستونگ میں ممکنہ خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر پیشگی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیااور آپریشن میں خودکش حملہ آور سمیت 5دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور موٹرسائیکلیں برآمدہوئی ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 جون کو خاران اور مستونگ میں دو انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے،علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 آئی ایس پی آرکے مطابق عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔