ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے مئی کے تیل کی قیمت چھ روپے چار پیسے فی لٹر کم کر دی ہے۔
جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات پہلے وفاقی حکومت نے اعلان کیا کہ آج طے شدہ طریقہ کار کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم نہیں کی جا رہیں۔ عوام اور ماہرین دونوں کو توقع تھی کہ انٹرنیشل آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ایران امریکہ جنگ سے پہلے والی سطح تک گر جانے کے بعد پاکستان میں بھی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 12 بجتے ہی پٹرول اور ڈیزل دونوں سستے کر دیئے جائیں گے لیکن وفاقی حکومت نے پٹرول پمپ مالکان، ڈیلروں کے دباؤ کو مان کر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتین جوں کی توں رکھنے کا غیر متوقع اعلان کر دیا۔
اس کے بعد ابھی کچھ دیر پہلے وفاقی حکومت کا یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ مٹی کا تیل چھ روپے 4 پیسے فی کٹر سستا کیا جا رہا ہے۔
مٹی کا تیل 6روپے 4پیسے فی لٹر سستا کیا جانے کے بعد اب مارکیٹ میں مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227روپے 5پیسے ہو گئی ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرول اور ڈیزل ک یقیمتین بڑھانے کے فیصلے میں پٹرول، ڈیزل کے ڈیلر اور پمپ مالکان کا دباؤ رکاوٹ بنا۔ پٹرول ڈیلز کی لابی کا دعویٰ ہے کہ انترنیشنل مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمتین کم ہونے سے ان کا نقصان ہو رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید کم کی گئیں تو ان کے لئے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا۔