ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ وزیراعظم

آزاد کشمیر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کی ملاقات ہوئی ۔ 

شاہ غلام قادر نے وزیراعظم شہباز شریف کو آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور جماعتی معاملات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ کہاکہ آزاد کشمیر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت پاکستان آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ میں آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کے مشیر براۓ سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وزیر امور کشمیر انجینیر امیر مقام بھی اس موقع پر موجود تھے۔