وقاص احمد :فیروزپور روڈ پر وکلا کی جانب سے ٹریفک وارڈن پر تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ، جبکہ واقعے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
قرطبہ چوک کے قریب ٹریفک وارڈن نےفینسی وغیرنمونہ نمبرپلیٹ پرگاڑی کوروکا ،گاڑی میں سوار وکلا اور ان کے ساتھیوں نے گاڑی بھگا کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم ناکامی پر انہوں نے مزید ساتھیوں کو بلا کر وارڈن پر تشدد شروع کر دیا۔
تشدد سے وارڈن کا دانت ٹوٹ گیا جبکہ وردی بھی پھٹ گئی۔
سی ٹی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ پولیس نے تین ملوث افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔