طیب سیف : تاجک ایئر لائن سومون ایئر کی افتتاحی پرواز دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچ گئی ۔
فلائیٹ ایس ایم آر 129 گیارہ بجکر 45 منٹ پر اسلام آباد پہنچی۔ افتتاحی دوشنبہ-اسلام آباد فلائیٹ پر چودہ 14 مسافر سوار تھے۔
سول ایویشن ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس کے فائر ٹینڈرز نے روایتی کینن سلوٹ پیش کیا، جبکہ اس موقع پر کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریفزودا اس موقع پر موجود تھے، اس کے علاوہ ایئرپورٹ منیجر، ڈائریکٹر SAPs اور دیگر معززین نے بھی تقریب میں موجود تھے۔
فلائیٹ ایس ایم آر 130 باون 52 مسافروں کے ساتھ تقریباً پونے تین بجے آسلام آباد سے دوشنبہ روانہ ہوئی۔