راو دلشاد: وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف میں رابطہ منگل کی علی الصبح ہوا۔
وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے امور پر گفتگو کی
آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے وزیراعظم سے پیرس میں ہونے والی ملاقاتوں کے تناظر میں وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے حوالے سے کوششوں کا اعتراف کیا