'انکل' کہنے پر سلمان خان نے سارا خان کیساتھ کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں

Salman Khan & Sara video viral
کیپشن: Salman Khan & Sara video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ سارا خان نے بالی ووڈ انڈسٹری کے سلطان، سلمان خان کو ایک شو کے دوران 'انکل' کہہ دیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ ’آئیفا‘ کی تقریب کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں بالی ووڈ کے متعدد اداکار بھی شریک ہیں.

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نےسلمان خان سے مذاقاً کہا کہ ’میں سلمان انکل کے ساتھ اپنا کوئی برانڈ لانچ کرنے جارہی ہوں‘ جواب میں سلمان خان کے چہرے کے تاثرات بدلے جب کہ ایوارڈ تقریب میں بیٹھے حاضرین قہقہے لگانے لگے۔

بالی ووڈ کے خان نے سارا کی بات کا اسی وقت جواب دیتے ہوئے کہا کہ'تمہاری پکچر اب گئی'، سارا نے حیرانی سے اداکار کی جانب دیکھا جس پر دبنگ خان نے کہا کہ 'ظاہر ہے آپ میرے ساتھ فلم میں آتیں تو ہیروئن آتیں، اب آپ نے سب کے سامنے مجھے انکل کہہ دیا'۔

View this post on Instagram

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

بالی ووڈ اداکاروں کی مذکورہ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ آئیفا کی تقریب کی عکسبندی جون کے آغاز میں اماراتی دارالحکومت ابوظبی میں ہوئی، ایوارڈ شو 25 جون کو بھارت کے ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer