اتائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری،68 مراکزسیل

اتائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری،68 مراکزسیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی اتائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری،مزید 68 مراکزسیل، لاہور کے 9 کاروبار بھی سیل کردیے گئے۔

تفصیلات کےمطابق  پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے شہر لاہور میں امیر صفدر گائنی سنٹر،انور میڈیکل اینڈ جنرل سٹور ،الہدیٰ کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم اور غیرقانونی لیبارٹریز اور کولیکشن سنٹرز کوسیل کردیا،کمیشن کی مسلسل کارروائیوں کے سبب 182 اتائیوں نے اپنے غیر قانونی کاروبارترک کر دیے ہیں،38پرمستند معالجین نے لوگوں کا علاج معالجہ شروع کر دیا ہے،کمیشن 220علاجگاہوں کی نگرانی بھی جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے کلینکس سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے کلینکس ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی، عدالت نے چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو زیر التوا درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کاروبار کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، قانونی تقاضوں کے مطابق کلینکس بنا رکھے ہیں، اتائیوں کے زمرے میں نہیں آتے، اس کے باوجود ڈائریکٹر ہیلتھ کئیر کمیشن نے کلینکس سیل کر دیئے، کلینکس سیل کرنے کے خلاف چیف آپریٹرنگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواستیں دیں مگر داد رسی نہیں ہوئی، لاہور ہائیکورٹ اس سے قبل ایک اور کیس میں کلینکس ڈی سیل کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer