ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

Summer vacations
کیپشن: Summer vacations
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی پی او چوک (ملک اشرف) لاہور سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 3 ہفتوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، شہر سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں 28 اگست تک گرمیوں کی تعطیلات جاری رہیں گی، مری کی عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا، مری کی عدالتوں کے ججز رواں برس جنوری کے مہینے میں تعطیلات حاصل کر چکے ہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ماتحت عدلیہ میں 17 جولائی سے 6 اگست تک پہلا گروپ گرمیوں کی تعطیلات کرسکے گا، 8 اگست سے 28 اگست تک ججز کا دوسرا گروپ گرمیوں کی تعطیلات حاصل کر سکے گا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز گرمیوں کی تعطیلات کے دوران کسی کیس کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کریں گے۔

نوٹیفکیشن کی کاپی پنجاب کے تمام اضلاع کے سیشن ججز کو بھجوا دی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں کا معاملہ لٹک گیا، این سی او سی کی جانب سے چھٹیاں 18 جولائی سے  یکم اگست تک دینے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم بچوں کو 2 جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے پر بضد ہیں، چھٹیاں دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں رضاء کا کہنا ہے کہ گرمی چھٹیاں دینے کی بجائے سکولوں کے اوقات میں مزید کمی کرکے بچوں کو تعلیمی نقصان سے بچایا جاسکتاہے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer