(اشرف خان) سونے کی فی تولہ قیمت میں آج4000 روپے کا اضافہ ہو گیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4000 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3430روپے بڑھ کر 3 لاکھ 70 ہزار 143 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت40 ڈالر بڑھ کر 4093 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔