ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راوی میں اس وقت پانی نارمل،سیلاب کا  خطرہ نہیں،ہنگامی صورتحال ہوئی تو  تیار ہیں ،ڈپٹی کمشنرلاہور

راوی میں اس وقت پانی نارمل،سیلاب کا  خطرہ نہیں،ہنگامی صورتحال ہوئی تو  تیار ہیں ،ڈپٹی کمشنرلاہور
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:صوبائی دارالحکومت میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تیاری مکمل کرلی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز نے سٹی42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں اس وقت سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق دریائے راوی میں پانی کی سطح فی الوقت معمول کے مطابق ہے اور مسلسل کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

کیپٹن (ر) علی اعجاز کا کہنا تھا کہ ممکنہ صورتحال کے پیش نظر انخلاء اور فلڈ ریلیف کیمپس کا پلان مرتب کرلیا گیا ہے، جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے شہر بھر میں 24 کیمپس فعال کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں متعلقہ عملہ 24 گھنٹے موجود رہتا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات کیے جا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔