ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس شاہد کریم آئندہ ماہ اپنی آئینی مدت مکمل ہونے پر عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ وہ 62 برس کی مقررہ آئینی عمر پوری ہونے پر 19 اگست کو ریٹائر ہوں گے۔
جسٹس شاہد کریم کو 7 نومبر 2014 کو لاہور ہائی کورٹ کا جج تعینات کیا گیا تھا۔ اپنے تقریباً بارہ سالہ عدالتی کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد اہم آئینی، انتظامی اور عوامی مفاد سے متعلق مقدمات کی سماعت کی۔اس وقت وہ لاہور ہائی کورٹ کی سنیارٹی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔
گزشتہ چند برسوں سے وہ ماحولیاتی آلودگی، سموگ کے تدارک، صاف ماحول کی فراہمی، درختوں کے تحفظ اور دیگر ماحولیاتی امور سے متعلق اہم مقدمات کی مسلسل سماعت کر رہے ہیں۔ ان کے فیصلوں اور احکامات کو ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے نمایاں اہمیت حاصل رہی ہے۔جسٹس شاہد کریم کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو جائے گی.