ویب ڈیسک : ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران ویزا فراڈ میں ملوث دو انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کے دوران ملزمان نوید طاہراور زبیر محمد کو گرفتار کیا جو کہ سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزم نوید طاہر نے شہری کو لیتھوانیا میں ملازمت کا جھانسہ دیکر 16 لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیائے، جبکہ ملزم زبیر محمد نے شہری سے امریکہ بھجوانے کے نام پر 7 لاکھ روپے بٹورے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔