ویب ڈیسک : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی ۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق کیا گیا ۔ اسحاق ڈار کے مطابق یو اے ای حکام نے بتایا کہ ویزا چھوٹ 25 جولائی سے تمام ایئر پورٹس پر فعال کر دی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی ایئر پورٹس پر بھی یو اے ای کے شہریوں کے لیے ویزا چھوٹ فعال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس نظام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، مفاہمتی یادداشت کے 30 دن بعد یہ نظام نافذ العمل ہونے پر اتفاق ہوا ہے۔