ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع قصور سے لاہور منشیات سپلائی کرنیوالا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار

ضلع قصور سے لاہور منشیات سپلائی کرنیوالا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کاہنہ کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع قصور سے منشیات لاہور سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پہلا ملزم دلشاد کو روہی نالے سے گرفتار کیا گیا۔اس کی نشاندہی پر دوسرا ملزم فیاض کو نشتر کالونی سے حراست میں لیا گیا۔
دونوں ملزمان ضلع قصور کے گاؤں کلیاں سے منشیات آرڈر پر منگوا کر نشتر کالونی اور بیدیاں روڈ کے گردونواح میں فروخت کرتے تھے۔
کارروائی کے دوران 780 گرام آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کر لی گئی۔دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔