باپ کے ظلم کانشانہ بننےوالی بچی کی بینائی واپس لانےکی ہرممکن کوشش کریں گے، محسن نقوی 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُر نایاب: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی میو ہسپتال آمد۔ سفاک باپ کے ظلم کا نشانہ بننے والی بچی کی عیادت کی،خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ نے بچی اور اسکی والدہ کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعلٰی محسن نقوی میوہسپتال پہنچے۔ اوروہاڑی میں سفاک باپ کے ظلم، بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والی بچی ایمن اوراسکی زخمی والدہ کی عیادت کی۔ وزیراعلٰی نے وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو بچی کی آنکھوں کے علاج کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔

محسن نقوی سے بچی کی والدہ نے کہااسکے اوراسکےبچوں کیساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل بیان ہے۔وزیراعلٰی محسن نقوی نےاس واقعہ پر افسوس ظاہر رکرتے ہوئے کہا  کہ بچی کی بینائی واپس لانے کیلئے پنجاب حکومت ہرممکن تعاون کرے گی۔بچی پر بدترین تشدد کیا گیا، ملزم سخت سزا سے بچ نہیں پائے گا۔