مانیٹرنگ ڈیسک: ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں کمی دیکھنے میں آئی ۔
انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے100 انڈیکس میں 145 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار827 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔