ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار کونسل کا صوبےبھر میں کل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پنجاب بار کونسل کا صوبےبھر میں کل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف  : سپریم کورٹ میں آؤٹ آف ٹرن جج کی تعیناتی کا معاملہ،،سپریم کورٹ میں سندھ ہائیکورٹ کےجونیئر جج کی تعیناتی کی تجویز پر پاکستان بار کونسل نے کل ملک گیر ہڑتال کی کال دیدی، پنجاب بار کونسل کا بھی صوبہ بھر میں کل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان ۔
  تفصیلات کے مطابق  وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی  ۔بار عہدیداروں کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے 4 سینئرز کو نظراندازکرکے 5 ویں نمبر کے جج کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ۔جونیئر جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش الجہاد ٹرسٹ کیس کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے ۔وائس چیئرمین پنجاب بار امجد اقبال خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال دی ہے۔