انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنیکا فیصلہ

سخت ایکشن کا فیصلہ
کیپشن: گراں فروش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: ضلعی انتظامیہ کا منافع خور مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، ڈی سی لاہور کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس، گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈی سی مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، ڈی سی لاہور نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شہر بھر میں گراں فروشی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ عوام کو لوٹنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے۔؎

ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی صورت منافع خوروں کو نہ بخشیں، میگا سٹوروں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں اور ڈی سی کاؤنٹرز کو چیک کیا جائے۔