طالب علموں کے لئے اہم خبر،چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گورنر پنجاب سے ملاقات

Governor meeting with chairman HEC
کیپشن: Governor meeting with chairman HEC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)گورنر پنجاب سے چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ملاقات، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلباء کیلئے راہنمائی پورٹل کا بھی آغا ز کردیا۔

ملاقات کے دوران  گورنر پنجاب  چوہدری محمدسرور نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں 15نئی یونیورسٹیوں کے  قیام پر کام کا آغاز ہوچکا ہے  جبکہ10 یونیورسٹیوں کو صحت، زراعت، تعلیم و دیگر شعبوں میں ریسرچ کیلئے فنڈز بھی جاری کئے ہیں۔ اس موقع پر چیئر مین ڈاکٹر فضل احمد نے گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور کو سالانہ رپورٹ پیش کردی،گور نر چوہدری محمدسرورنے پنجاب ہائر کمیشن کے انوویشن اینڈ ریسرچ چیلنج پروگرام کو سراہا۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں میں شفافیت اور میرٹ کو 100فیصد یقینی بنایا جارہا ہے ۔،پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ نئی یونیورسٹیوں کے قیام سے صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی۔ کوروناکے دوران  یونیورسٹیوں کے وی سیز رجسٹرار اور فیکلٹی ممبرز کی آن لائن ٹریننگ قابل تحسین ہے۔ 

چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بتایا کہ ایک سال میں یونیورسٹی کے 1565 فیکلٹی ممبرز کے لیے آن لائن سیشنز منعقد کیے، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور سمیت تین یونیورسٹیوں میں سمارٹ کلاس رومزبھی بنائے جا رہے ہیں۔