پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن  نے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

examination hall
کیپشن: examination hall
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر انتظام ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینیرزکا امتحان 29 جولائی سے لیا جائے گا۔
فنی تعلیمی بورڈ کے تحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے پہلےسالانہ امتحان میں ڈپلومہ ان کامرس،ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن، میٹرک ٹیک، میٹرک ووکیشنل بھی شامل ہیں۔ امتحان میں ایک لاکھ تیئس ہزار طلبا وطالبات شرکت کریں گے۔امتحان کیلئے 300 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

ٹیکنیکل بورڈ کیمطابق طلبا کی رولنمبر سلپس پہلے ہی بورڈ کی ویب سایٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔