ارطغرل غازی کی اداکارہ نے دلکش تصاویر پوسٹ کردیں

ارطغرل غازی کی اداکارہ نے دلکش تصاویر پوسٹ کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ارطغرل غازی کی اداکارہ نے دلکش تصاویر پوسٹ کردیں،یہ تصاویر اصلاحان خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ گلسم علی نے شیئر کی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی  سیریز میں کام کرنیوالے تمام کردار اچھوتے ہیں،  حلیمہ سلطان سے توسبھی واقف ہیں،اس کے   ارطغرل غازی سے محبت کے چرچے بھی زبان زدعام ہیں لیکن تیسرے اور چوتھے سیزن میں نظر آنیوالی ترک سردار کی بیٹی کو بھی    ارطغرل غازی سے محبت ہوجاتی ہے لیکن اس کی شادی نہیں ہوسکتی۔

اس لڑکی کا سیریز میں نام ’’  اصلاحان خاتون‘‘ ہے جو جاندار کی بیٹی ہوتی ہے،اصل نام گلسم ہے۔ گلسم نے اپنی تصاویر انسٹا گرام اکائونٹ پر شیئر کی ہیں جو وائرل ہورہی ہیں، گلسم علی ان تصاویر میں ایک بحری جہاز پر موجود ہیں اور چائے کے ساتھ موسم انجوائے کررہی ہیں۔

انہوں نے ایک اور تصویر بھی انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے جینز کلر کی قمیض پہن رکھی ہے۔

یاد رہے ترک ڈرامہ ’’   ارطغرل غازی ‘‘ اس وقت ٹی وی ناظرین کے اعصاب پر چھایا ہوا ہے، درجنوں ترک ڈرامے 150 سے زائد ممالک میں 500 ملین سے زیادہ ناظرین دیکھتے ہیں،    ارطغرل غازی نے 70 سے زائد ممالک کے ناظرین سے خوب پذیرائی حاصل کی،پاکستان میں یہ ڈرامہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے،پاکستانی لوگ    ارطغرل غازی کی کاسٹ کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer