بجرنگی بھائی جان کی منی بڑی ہوگئی ،اب کیسی دکھتی ہے؟ تصاویر وائرل

بجرنگی بھائی جان کی منی بڑی ہوگئی ،اب کیسی دکھتی ہے؟ تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک سلمان خان کی فلم ” بجرنگی بھائی جان “تقریبا پانچ سال پہلے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ کبیر خان کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم میں سلمان خان اور کرینہ کپور کے علاوہ جو نیا چہرا لوگوں کو دیکھنے کو ملا تھا اور لوگوں کو بہت پسند آیا تھا اوروہ چہرا” ہرشالی ملہوترا “کا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Harshaali Malhotra (@harshaalimalhotra_03) on

 فلم بجرنگی بھائی جان میں ” ہرشالی ملہوترا‘‘ے منی کا کردار ادا کیا تھا۔ پوری فلم اسی کردار کے ارد گرد گھومتی ہے۔اس فلم میں ہرشالی نے ” منی “ کاکردار ادا کیا جوکہ بھارت کے شہر ہریانہ میں گم ہو جاتی ہے اور پھر سلمان خان کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ اسے اس کے والدین کے پاس چھوڑنے کیلئے پاکستان آتا ہے اور اس دوران اسے بہت سی مشکلات

کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ فلم کو ریلیز ہوئے پانچ سال بیت چکے ہیں لیکن ان پانچ سالوں میں ” منی “ کا کردار نبھانے والی ہرشالی بہت بدل گئیں ہیں اور ان کی نئی تصاویر دیکھ کر یقینا آپ بھی حیران رہ جائیں گے جس میں وہ وقت کے ساتھ مزید کیوٹ ہوتی جارہی ہیں ۔

فلم کے ہٹ ہونے کے بعد اس کردار اور منی کی اداکاری کی لوگوں نے کافی تعریف کی۔ اس فلم کے بعد ہرشالی نے صرف ناستک نام کی فلم کی تھی۔ارجن رامپال کے ساتھ یہ فلم سال 2017 میں شوٹ ہوگئی تھی ، لیکن یہ فلم ابھی تک ریلیز نہیں ہوپائی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اب تک کوئی اور فلم نہیں کی ہے ، لیکن گزشتہ پانچ سالوں سے ان کا کریز کم نہیں ہوا ہے۔

View this post on Instagram

Celebrating my birthday at the time of lockdown with home made cakes by my mother and brother ...

A post shared by Harshaali Malhotra (@harshaalimalhotra_03) on

Azhar Thiraj

Senior Content Writer