ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے: چودھری پرویز ا لٰہی

اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے: چودھری پرویز ا لٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ظہور الٰہی روڈ  ( علی اکبر ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز ا لٰہی نے کہا ہے کہ اہل بیت اطہار کے ناموس پر ہمارا سب کچھ قربان ہے، اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، تحفظ بنیاد اسلام بل سے تمام مسالک کے درمیان پیار بڑھے گا اور اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔

انہوں نے مختلف  مسالک کے ممتاز علماء کرام علامہ ساجد نقوی، مفتی منیب الرحمن، مفتی راغب نعیمی، پیر امین الحسنات شاہ، علامہ ریاض حسین نجفی ہیڈ شیعہ مدارس کونسل، ثاقب رضا مصطفائی، سید سبطین حیدر سبزواری، سید صفدر شاہ، سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ آف تلہ گنگ اور علامہ گلفام ہاشمی سے تحفظ بنیاد اسلام بل سے متعلق ٹیلیفون پر مشاورت کی۔

انہوں نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل کے تحت تمام کتب میں خاتم النبیین حضرت سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لازم لکھا جائے گا، تمام حضراتِ اہل بیت اطہار، تمام ازواج مطہرات (امہات المومنین) تمام صاحبزادیوں، صاحبزادوں، تمام نواسوں اور نواسیوں کیلئے علیہ السلام یا سلام اللہ علیھا یا رضی اللہ عنہ یا رضی اللہ عنہا لازمی لکھا جائے گا، اہل بیت اطہار کے ناموس پر ہمارا سب کچھ قربان ہے.

اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، مجھ سمیت تمام اسمبلی نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے پہلے متفقہ طور پر وہ کتب ضبط کرنے کا حکم دیا جس میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ سمیت اہل بیت اطہار کی شان میں گستاخی کی گئی تھی، یہ ہمارے اہل بیت اطہار سے عشق کا عملی ثبوت ہے، ہم اہل بیت اطہار اور تمام صحابہ کے غلام ہیں.

ہمارے یا ہماری نسلوں کے ہوتے ہوئے خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، تمام خلفائے راشدین، امہات المومنین، اہل بیت اطہار اور اصحاب رسول رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی نہیں ہو سکتی۔

Shazia Bashir

Content Writer