ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محبت کی شادی وبال جان بن گئی

 محبت کی شادی وبال جان بن گئی
کیپشن: City42 - Love Marriage
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) محبت کی شادی وبال جان بن گئی، بھائیوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملنے پر لڑکی تحفظ کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔

خبر پڑھیں۔۔بیمار قیدیوں کیلئے اچھی خبر، چیف جسٹس پاکستان نے بڑا حکم دیدیا

تفصیلات کے مطابق محبت کی شادی کرنے والی لڑکی عاصمہ نے تحفظ کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی، جس پر ایڈیشنل سیشن جج محمد محسن نے سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سےعثمان رفیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار عاصمہ کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سےعبد الرشید سے شادی کی ہے، جبکہ بھائی ممتاز اور عامر کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ بھائیوں کے تشدد کرنے پر گھر سے بھاگ کر شادی کی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔عام انتخابات کےبعد ملک میں دھاندلی کا شور مچ گیا

عاصمہ نے عدالت کو بتایا کہ بھائی ہراساں کرنے کیساتھ ساتھ طلاق لینے پر بھی مجبور کر رہے ہیں۔ بالغ ہوں، زندگی کے فیصلے کرنے کا حق رکھتی ہوں، تحفظ دیا جائے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔تحریک لبیک یارسول اللہ نے پی ٹی آئی پر دھاندلی کا الزام لگادیا

عدالت نےایس ایچ او ساندہ کو لڑکی کو ہراساں نہ کرنے اسے اور اس کے خاوند کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔