تحریک لبیک یارسول اللہ نے پی ٹی آئی پر دھاندلی کا الزام لگادیا

 تحریک لبیک یارسول اللہ نے پی ٹی آئی پر دھاندلی کا الزام لگادیا
کیپشن: City42 - PTI, Tahreek Labiak
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) تحریک لبیک  یارسول اللہ  کے مرکزی چئیرمین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے بھی پی ٹی آئی پر دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔سٹی 42 کی روایت برقرار، پولنگ اسٹیشنز سے نتائج وصول ہونا شروع
 تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک اسلام کے مرکزی چئیرمین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں بے مثال دھاندلی کی گئی۔ تحریک لبیک نے پورے ملک میں اپنے نمائندے الیکشن پر کھڑے کیے۔ ہر پولنگ سٹیشن پر ہماری جماعت کی پہلی یا دوسری پوزیشن تھی۔ ہماری پوزیشن کو چھپا کر دوسری جماعتوں کی کامیابی کو دکھایا جاتا رہا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔تخت لاہور کا سکندر کون ہوگا؟

ہمارے پولنگ ایجنٹس کو ریٹرننگ آفیسر نے اتھارٹی لیٹر ہی ایشو نہ کیا۔ این اے 128 جھنڈیالا میں پولنگ کا عملہ بلے پر مہر لگانے کی تلقین کرتا رہا۔ ہمارے ووٹرز کو بیلٹ پیپر ہی نہیں دیا گیا۔ جبکہ گنتی کے عمل کے دوران ہمارے پولنگ ایجنٹس کو رزلٹ کی کاپی نہیں دی گئی۔ لکھن شریف میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو دھمکیاں دی گئیں جبکہ جلو موڑ، مناواں اور لکھو ڈیر میں رزلٹ کی کاپی دینے کا وعدہ کیا گیا۔ این اے 128 میں ووٹرز انتخابی نشان توپ کی جگہ ٹینک پر مہر لگاتے رہے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔مسلم لیگ(ن) کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، بڑا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے عمل میں شفافیت کا عمل مخدوش ہو گیا، کچھ نادیدہ قوتوں نے رزلٹ تبدیل کروایا۔ ہمیں فارم 45 کی جگہ سادہ کاغذ پر رزلٹ دیا گیا۔ مقتدر ادارے فوری اس پر توجہ دیں۔ ہم اس دھاندلی پر سراپا احتجاج ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer