ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاحتی مقامات میں شدید برفباری؛ سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد

سیاحتی مقامات میں شدید برفباری؛ سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیاحتی مقامات شوگراں کاغان آور ناران  میں شدید برفباری کا سلسلہ رات سے بدستور جاری  ہے ۔ 
  شدید برفباری کی وجہ سے وادی کاغان وادی سرن آور کونش ویلی میں شدید متاثر ہوئی ۔ وادی کاغان میں برفباری کا سابقہ  20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔شوگراں میں آب تک مزید ڈیڑھ فٹ جبکہ کاغان بازار میں 2 فٹ سے زائد برف پڑ چکی  ہے جبکہ شوگراں میں برف کی 4 فٹ کاغان میں 3 فٹ  سے زائد تہہ جم چکی  ہے ۔
وادی  کاغان میں پھر سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
پولیس  کا کہنا ہے کہ شہری برفباری والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔کے ڈی اے اور  این ایچ اے  کی مشینری شوگراں کاغان کی  رابطہ سڑکوں سے برف صاف کرنے میں مصروف  ہے ۔ شہری ان وادیوں میں سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔  کاغان بازار میں برفباری سے ہوٹل کی چھت منہدم ہو گئی ۔ہوٹل خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔