ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکونے افسران کےسرکاری موبائل نمبرزبجلی کےبلوں پرشائع کرنےپرپابندی لگادی

لیسکونے افسران کےسرکاری موبائل نمبرزبجلی کےبلوں پرشائع کرنےپرپابندی لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے افسران کے سرکاری موبائل نمبرز بجلی کے بلوں پر شائع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ترجمان ذرائع کے مطابق بجلی کےبلوں پرمتعلقہ افسران کےموبائل نمبرزکوشائع کرنےکاسلسلہ بندہو گیا،لیسکوکی جانب سےایکسیئن اورایس ڈی اوزکےنمبرزشائع کئےجاتےتھے،صارفین کوایکسیئن اورایس ڈی اوزسےرابطہ کرنےمیں آسانی ہو جاتی تھی،کمپنی کی جانب سےجاری ہونیوالےسرکاری نمبرزکوشائع کیاجاتاتھا۔

لیسکونےصارفین سے118پرشکایات درج کرنےکاسلسلہ شروع کیا ہے،شکایات کااندراج کروانےکےلئےصارفین کو118کاسہارالیناہو گا،شکایات کاازالہ نہ ہونےپربل پرکسی قسم کارابطہ نمبرموجودنہیں ہو گا،صارفین کوشکایات کا اندارج کروانےکیلئےدفاترکےچکربھی لگاناہوں گے۔