ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرحِ سود کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق یہ فیصلہ مہنگائی کے موجودہ رجحانات، بیرونی کھاتوں کی صورتحال اور مجموعی معاشی اشاریوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کے اعلان کے دوران کہا کہ رواں مالی سال کی دوسری ششماہی کے چند مہینوں میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے، تاہم اس کے بعد مہنگائی میں بتدریج کمی کی توقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیرونی کھاتوں پر دباؤ برقرار ہے، جہاں درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، تاہم ترسیلاتِ زر کی بھرپور آمد کے باعث تجارتی خسارے میں بہتری کا رجحان موجود ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور مجموعی مالی استحکام کو بھی مانیٹری پالیسی فیصلے میں خاص طور پر مدِنظر رکھا گیا ہے۔