ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑھتی ہوئی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ایل ڈی اےکا اہم اقدام

بڑھتی ہوئی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ایل ڈی اےکا اہم اقدام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لاہور شہر کی بڑھتی ہوئی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ایل ڈی اے کا اہم اقدام۔

ایل ڈی اے نے اکبر چوک فلائی اوور و انڈر پاس منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔منصوبے کی لئے کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ نے  آئیندہ ایک دو روز میں ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایل ڈی اے نے آٹھ سے زائد نامور کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرلیا ۔حبیب کنسٹرکشن سروسز ، این ایل سی ، ایس کے بی ، کے این کے سمیت دیگر کمپنیاں شامل  ہیں۔

منصوبے کی باقاعدہ منظوری ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے لی جاچکی تھی۔منصوبے پر ٹینڈر جاری کرنے کا پراسیس مکمل کیا جارہا تھا ۔منصوبہ دو ارب کی لاگت سے اون سورس فنڈنگ سے مکمل کیا جائے گا ۔منصوبے میں ایک جانب انڈر پاس جبکہ دوسری جانب فلائی اوور شامل ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر