(فہد علی)ایل او ایس فیروز پور روڈ پر ریسکیو اکیڈمی میں دوران رننگ ٹیسٹ ریسکیور انتقال کر گیا۔ چالیس سالہ عاصم لاشاری کو طبعیت ناساز ہونے کے باوجود رننگ ٹیسٹ دینے پر مجبور کیا گیا۔ ڈی جی ریسکیو نے ڈسٹرکٹ آفیسر لاہور سے رپورٹ مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق چالیس سالہ عاصم کی طبیعت ناساز ہونے کے باوجود اسے ٹیسٹ میں دوڑایا گیا حالانکہ عاصم نے ٹیسٹ سے قبل حکام کو طبیعت ناسازی کے بارے آگاہ کیا تھا۔
دوران رننگ ریسکیور ہو دل کا دورہ پڑا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا ،متوفی عاصم میانوالی کا رہائشی تھا ۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق عاصم کا تعلق ریسکیو کے پہلے بیج سے تھا ۔ ڈی جی ریسکیو نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر لاہور سے رپوٹ طلب کر لی ۔