بلڈرز، ڈویلپرزاور پراپرٹی ڈیلرز کےلئے بڑی خبر

real esatate lahore
کیپشن: real estate
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رضوان نقوی : ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے 7سو سے زائد بلڈرز،ڈویلپرز اور پراپرٹی ڈیلرز پی آراے کے ریڈار پر آگئے۔  رجسٹریشن نہ کروانے پر محکمہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے دفاتر سربمہر کرنے کا عندیہ دیدیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ بلڈرز ، ڈویلپرز ، پراپرٹی ڈیلرز کو ازخود رجسٹرڈ کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔ نوٹسز کے اجرا کے لئے پی آراے نے ریئل اسٹیٹ کے شعبہ کے غیر رجسٹرڈ بزنسز کا مختلف اداروں،سوشل میڈیا نیٹ ورکس سے ڈیٹا اکٹھاکیا۔

 پنجاب ریونیواتھارٹی  نے غیر رجسٹرڈ ڈویلپرز،بلڈرز،پراپرٹی ڈیلرزکو رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن کیلئے15 روز کی مہلت دے دی جبکہ  رجسٹریشن نہ کروانے کی صورت میں جرمانے اور کاروباری دفاتر سربمہر کرنے کا بھی عندیہ دے دیا۔