کورونا سے مزید 25 افراد  جان کی بازی ہارگئے

کورونا سے مزید 25 افراد  جان کی بازی ہارگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 162 ہو گئی،ملک بھر میں مزید 7 ہزار 539 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 539 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں63 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 11.91 فیصد رہی۔

 پنجاب میں ابتک  13 ہزار 126 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ سندھ میں 7 ہزار 765، خیبرپختونخوا 5 ہزار 986، اسلام آباد 979، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 752 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 496، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 87 ہزار 983، پنجاب میں 4 لاکھ 69 ہزار 540 ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 22 ہزار 098 ، بلوچستان میں 34 ہزار 131 ، آزاد کشمیر میں 36 ہزار 082 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 557 ہو گئی ہے۔