ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 ماہ بعد حکومت کا کورونا کی جین سیکونسنگ کا فیصلہ

10 ماہ بعد حکومت کا کورونا کی جین سیکونسنگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے، کورونا وائرس کی کون سی قسم تباہی مچا رہی ہے حکومت کو وائرس کی جین سیکونسنگ کروانے کا خیال آ ہی گیا، کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے مشینری اور کٹس کی خریداری شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کا سامنا کرتے 10 ماہ گزرنے کے بعد آخر کار حکومت کو کورونا وائرس کی جین سیکونسنگ کا خیال آہی گیا، کورونا کی کون سی قسم تباہی مچا رہی ہے جین سیکونسنگ کے ذریعے پتہ چلایا جائے گا، کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا وائرس نے 5 کروڑ کے فنڈ منظور کر لئے ہیں اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے جین سیکونسنگ مشین اور کٹس کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

 سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کان کہنا ہے کہ جین سیکونسنگ کی مدد سے پنجاب میں کورونا وائرس کی قسموں کی تشخیص کی جا سکے گی اور پنجاب کورونا وائرس کی جین سیکونسنگ کی سرکاری سطح پر سہولت والا پہلا صوبہ ہو گا۔

 سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں اموات وائرس کی کس قسم سے ہو رہی ہیں جین سیکونسنگ کے ذریعے تحقیق ہو سکے گی، وائرس کس حد تک مہلک ہے اس کی بھی تحقیق ہوسکے گی۔

       

Shazia Bashir

Content Writer